Maktaba Wahhabi

116 - 303
۲۱۔ وتر کا سلام پھیرنے کے بعد تین مرتبہ ’’سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْقُدُّوْسِ‘‘ پڑھنا چاہیے، تیسری مرتبہ آواز بلند کرکے اور کھینچ کر پڑھنا چاہیے۔(نسائی، ابوداود،بسند صحیح) ۲۲۔ دعائے قنوت میں ’’نَسْتَغْفِرُکَ وَنَتُوْبُ اِلَیْکَ‘‘ کا اضافہ حدیث سے ثابت نہیں ہے بلکہ بعض علماء کی طرف سے اضافہ ہے۔(نماز نبوی:۲۳۷) ۲۳۔ نماز وتر کا وقت عشاء کی نماز کے بعد سے لے کر طلوع فجر تک رہتا ہے۔ (احمد، بخاری ومسلم) ۲۴۔ جو شخص رات کے آخری حصے میں نہیں اٹھ سکتا اسے اول حصے میں وتر پڑھ لینا چاہیے، تاہم آخری حصے میں پڑھنا افضل ہے۔(مسلم) ۲۵۔ طلوع فجر کے بعد طلوع آفتاب تک فجر کی سنت اور فرض کے علاوہ کوئی نفلی نماز پڑھنا جائز نہیں، اسی طرح عصر کے بعد غروب آفتاب تک کوئی نفلی نماز پڑھناجائز نہیں۔ (بخاری، مسلم) ۲۶۔ فرض اور سنت نماز میں وقفہ یا فاصلہ رکھنا چاہیے، اس طرح کہ جس مقام پر فرض نماز پڑھی ہے اس سے دائیں، بائیں، آگے، پیچھے ہٹ کر سنت ادا کرے، اور دوسری شکل یہ ہے کہ کلام کے ذریعہ فرض وسنت میں فصل کرے، یعنی دونوں نمازوں کے بیچ کسی سے کچھ بات کرلے۔(احمد، ابوداود، ابن ماجہ-صحیح الجامع:۲۶۶۲، ۷۴۷۸)
Flag Counter