Maktaba Wahhabi

154 - 303
جس شخص نے عشاء کی نماز جماعت سے پڑھی گویا اس نے آدھی رات تک تہجد پڑھا، اور جس نے صبح کی نماز باجماعت پڑھی گویا اس نے پوری رات نماز پڑھی۔(مسلم) نماز کا انتظار کرنے کا ثواب جو شخص نماز کے انتظار میں رکا رہے گا تو جتنی دیر تک وہ رکا رہے گا اتنی دیر نماز کی حالت میں اس کا شمار ہوگا۔(بخاری ومسلم) فرض نمازوں سے پہلے اور بعد کی سنتوں کا ثواب جو شخص روزانہ فرض کے علاوہ(۱۲)رکعت نفلی نماز بھی اللہ کے واسطے پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک محل تعمیر کرے گا۔(مسلم) (۲؍رکعت فجر سے پہلے، ۴؍رکعت ظہر سے پہلے، ۲؍رکعت ظہر کے بعد، ۲؍رکعت مغرب کے بعد، ۲؍رکعت عشاء کے بعد) روزے کا ثواب جو شخص اللہ کی راہ میں ایک دن کا روزہ رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کو جہنم سے ستر سال کی مسافت تک دور کردیتا ہے۔ (بخاری ومسلم) جو شخص ایمان کے تقاضے اور ثواب حاصل کرنے کی نیت سے رمضان کا روزہ رکھے گا اس کے تمام پچھلے گناہ معاف ہوجائیں گے۔ (بخاری ومسلم) روزہ افطار کرانے والے کا ثواب جو شخص کسی روزہ دار کو افطار کرائے گا اس کو اس روزہ دار کے برابر ثواب ملے گا، اور روزہ دار کے ثواب میں بھی کوئی کمی نہیں ہوگی۔(ترمذی،صحیح الجامع:۶۴۱۵) نفلی روزوں کا ثواب جو شخص رمضان کے روزے رکھے، پھر اس کے بعد شوال کے چھ روزے رکھے تو اس کو سال بھر کے روزوں کا ثواب ملے گا۔(مسلم) عرفہ(نویں ذی الحجہ)کا روزہ رکھنے سے ایک سال گذشتہ اور ایک سال آئندہ کے گناہ
Flag Counter