Maktaba Wahhabi

155 - 303
معاف ہوجاتے ہیں۔(مسلم) عاشوراء کے روزے سے ایک سال گذشتہ کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔(مسلم) ہرماہ میں تین دن کے روزے رکھنا زمانہ بھر کا روز رکھنا ہے۔(یعنی اس سے پوری زندگی کے روزہ کا ثواب ملے گا) (بخاری ومسلم) امام کے ساتھ پوری تراویح پڑھنے کا ثواب جو شخص امام کے ساتھ اس کے فارغ ہونے تک قیام کرے گا(پوری تراویح پڑھے گا)اس کے لیے پوری رات کی عبادت کا ثواب لکھ دیا جائے گا۔(مسنداحمدوغیرہ بسند صحیح) جو شخص ایمان کے تقاضے اور ثواب حاصل کرنے کی نیت سے رمضان میں قیام کرے گا(تراویح پڑھے گا)اس کے تمام پچھلے گناہ معاف ہوجائیں گے۔(بخاری ومسلم) تلاوت قرآن کا ثواب جو شخص قرآن کا ایک حرف پڑھے گا اس کو ایک نیکی ملے گی اور یہ ایک نیکی دس نیکی کے برابر ہے۔(ترمذی،صحیح الجامع:۶۴۶۹) سورہ اخلاص(قل ہو اللہ احد۔۔۔)تہائی قرآن کے برابر ہے۔(بخاری) سورہ کافرون(قل یا ایھا الکافرون)ایک چوتھائی قرآن کے برابر ہے۔(ترمذی،صحیح الجامع:۶۴۶۶) آیۃ الکرسی قرآن کی سب سے عظیم آیت ہے۔(مسلم) جو شخص سونے سے پہلے آیۃ الکرسی پڑھ لے اس کے اوپر صبح تک اللہ کی جانب سے ایک محافظ مقرر ہوجاتا ہے اور صبح تک شیطان اس کے قریب نہیں آتا۔(بخاری) رمضان میں عمرہ کا ثواب رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کا ثواب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کرنے کے ثواب کے برابر ہے۔(بخاری ومسلم) شب قدر کا ثواب
Flag Counter