Maktaba Wahhabi

156 - 303
شب قدر ایک ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔(قرآن) جس شخص نے ایمان کے تقاضے اور ثواب حاصل کرنے کی نیت سے شب قدر میں قیام کیا(اللہ کی عبادت کی)اس کے تمام پچھلے گناہ معاف ہوجائیں گے۔(بخاری ومسلم) نبی پر درود بھیجنے کا ثواب جو شخص ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔(مسلم) تسبیح وتحمید کا ثواب دو کلمے اللہ تعالی کو بہت محبوب ہیں،زبان پر بہت ہلکے ہیں،مگر میزان میں بہت وزنی ہیں۔وہ یہ ہیں:سُبْحَانَ اللّٰهِ وَ بِحَمْدِہِ سُبْحَانَ اللّٰهِ الْعَظِیْمِ ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا ثواب بیواؤں اور مسکینوں کی خبر گیری کرنے والا اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی طرح ہے۔۔۔۔۔اور وہ اس عبادت کرنے والے کی طرح ہے جو سست نہیں ہوتا ،اور وہ اس روزہ دار کی طرح ہے جو ناغہ نہیں کرتا۔(بخاری)
Flag Counter