Maktaba Wahhabi

203 - 303
کی ہوتی ہیں اور الگ الگ نوعیت کے حل کی متقاضی ہوتی ہیں، ان میں مبتلا لوگ بھی الگ الگ طبقے اور جنس کے ہوتے ہیں ،جن سے روبروہونے کے لیے الگ الگ اسلوب اور طریقے اختیار کرنے ہوتے ہیں۔کون سی خرابی کس وجہ سے پھیل رہی ہے، اس کی جڑ کہاں ہے، اس جڑمیں پانی کہاں سے فراہم ہورہا ہے اور اس کے برگ وبار کہاں کہاں پھیلے ہیں، کس کے لیے تقریر کی ضرورت ہے ، کس کے لیے تحریر کی، کس کے لیے انفرادی یا اجتماعی ملاقات کی، اسی طرح ہینڈبل، پوسٹر، فولڈر، اخباری مراسلہ، پریس ریلیز، پریس کانفرنس، ان تمام ذرائع کو ضرورت کے مطابق استعمال کرنا ہوگا۔اگر کوئی ایک ذریعہ مؤثر ہوتا نہ دکھائی دے تو دوسرے ذرائع کی طرف مڑنا ہوگا۔الغرض یہ کام انتہائی ہوشمندی، بیداری اور تفکر وتدبر کا ہے۔لیکن یقینا اللہ کی اجازت سے ثمر آور ہے۔اگر ایمانی فراست اور اصلاحی حکمت سے کام لیا جائے تو معاشرے میں خوشگوار تبدیلیاں نظر آئیں گی، زیادہ سے زیادہ لوگوں کا تعاون حاصل ہوگا، کام آسان سے آسان تر ہوجائے گا اور کامیابیوں کی نئی نئی راہیں کھلیں گی۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم خود بھی جاگیں اور دوسروں کو بھی جگائیں اور نئے عزم وحوصلے کے ساتھ میدان میں قدم رکھیں، اصلاح کے عمل سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جوڑنے کی کوشش کریں، حالات کے رخ کو اور زمانے کے تقاضوں کو پہچانیں، یہ صرف اسلام اور مسلمانوں کی خدمت نہیں بلکہ پورے ملک اور پوری انسانیت کی فلاح وبہبود اس میں مضمر ہے۔ واللہ ولی التوفیق۔
Flag Counter