Maktaba Wahhabi

240 - 303
سخت آیت نازل ہوئی ہے اور وہ یہ ہے:﴿یَا أَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَذَرُوْا مَا بَقِیَ مِنَ الرِّبَا إِنْ کُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ۔فَإِن لَّمْ تَفْعَلُوْا فَأْذَنُوْا بِحَرْبٍ مِّنَ اللّٰهِ وَرَسُوْلِہِ﴾(سورہ بقرہ:۲۷۸-۲۷۹)’’ اے ایمان والو!اللہ تعالی سے ڈرو اور جو سود باقی رہ گیا ہے وہ چھوڑ دو اگر تم سچ مچ ایمان والے ہو، اور اگر ایسا نہیں کر تے تو اللہ تعالی سے اور اس کے رسول سے لڑنے کے لیے تیار ہو جاؤ‘‘ اگر اللہ کی رحمت نہ ہوتی تو ہم ہلاک ہو چکے ہو تے، کیونکہ آج ہماری قوم سود کی دولت سے آسمان سے باتیں کرتی ہوئی بلند وبالا عمارتیں تعمیر کر کے فخر کرتی ہے اور کھلم کھلا اللہ اور رسو ل سے اعلان جنگ کر رہی ہے، جب کہ یہ ایسی جنگ ہے جس میں طرفین کا کوئی موازنہ نہیں، لیکن بس اللہ کی رحمت ہے، ورنہ وہ جب کسی ظالم بستی کو اپنی گرفت میں لیتا ہے تو اس کی گرفت سخت اور غیر معمولی ہوتی ہے، سر پرستوں اور اعلی حکام کو بھی میں دعوت دیتا ہوں کہ ہمارے سلسلے میں اللہ سے ڈریں، کیونکہ کل اللہ تعالی ان سے سوال کرے گا کہ جو امانت ان کے حوالے کی گئی تھی اس کی حفاظت کیا یا اسے برباد کر کے رکھ دیا۔
Flag Counter