Maktaba Wahhabi

31 - 303
بارے میں فرمایا ہے:﴿بِمَا اسْتُحْفِظُواْ مِن کِتَابِ اللّٰهِ﴾(سورہ مائدہ:۴۴)(انہیں اللہ کی کتاب کی حفاظت کا حکم دیا گیا تھا)چنانچہ ان کتابوں کی حفاظت کا ذمہ انہیں دیا تو وہ ضائع ہوگئیں، اور قرآن کے بارے میں فرمایا کہ:﴿إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَإِنَّا لَہُ لَحَافِظُونَ﴾(سورہ حجر:۹)(ہم نے اس قرآن کو نازل فرمایا ہے اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں)اللہ تعالی نے اس کتاب کی خود حفاظت فرمائی اس لیے یہ ضیاع سے محفوظ رہی‘‘۔ا ھ(تفسیر القرطبی:۱۰؍۵-۶) پچھلی صدی کے آخر میں جرمنی کی میونخ یونیورسٹی کے ایک انسٹی ٹیوٹ نے دنیائے اسلام کے مختلف حصوں سے ہر زمانے کے لکھے ہوئے قرآن مجید کے قلمی اور مطبوعہ(۴۲)ہزار نسخوں کو جمع کیا تھا، پچاس سال تک ان پر تحقیقی کام کیا گیا، آخر میں رپورٹ پیش کی گئی ،وہ یہ تھی کہ ان نسخوں میں کتابت کی معمولی غلطیوں کے سوا کوئی فرق نہیں ہے ، حالانکہ یہ پہلی صدی ہجری سے چودہویں صدی تک کے نسخے تھے اور دنیا کے ہر حصے سے فراہم کیے گئے تھے، پہلی جنگ عظیم میں جب جرمنی پر بم باری کی گئی تھی اس میں یہ ادارہ بھی تباہ ہو گیا۔(غیر مسلم ذہن کے شبہات اور ہمارا موقف،از پروفیسر عمر حیات خاں غوری۔ص:۱۹) اللہ رب العزت ہمیں اس عظیم الشان کتاب کی قدر ومنزلت سمجھنے اور اس پر ایمان کامل کی توفیق عطا فرمائے۔
Flag Counter