Maktaba Wahhabi

34 - 303
جاسکتا ہے۔اور اگر اعتراض برائے اعتراض ہے اور اس کے پیچھے محض حقد وحسد اور بغض وعداوت کے جذبات کارفرما ہیں تو ایسے معاندین کے سامنے دلائل وشواہد کے انبار سے کچھ فائدہ نہیں، البتہ دفاع عن القرآن کے فریضہ کی ادائیگی بہر حال ضروری ہے۔ قرآن اور مسلمان: قرآن مسلمانوں کے لیے سب سے مقدس کتاب اور اسلام کا مرجع اساسی ہے، اس کی تلاوت، اس میں تدبر، اس کا اتباع اور اس کے ایک ایک حرف کی حفاظت ایک مسلمان کے نزدیک ہر چیز سے زیادہ عزیز ہے، یہ الگ بات ہے کہ مسلمان عملی اعتبار سے ان ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کوتاہی کرتے ہیں، مگر اعتقاد اور ایمان کی جہاں تک بات ہے شاید ہی کوئی بدنصیب صاحب ایمان ہوگا جو اس میں پیچھے ہو۔ موجودہ حالات: ذرائع ابلاغ کی شبانہ روز ترقی نے ناعاقبت اندیشوں اور حقد وحسد سے لبریز لوگوں کو خوب پھلنے پھولنے اور زہر کی کاشت کرنے کا موقع فراہم کردیا ہے۔انٹر نیٹ پر ہزاروں ویب سائٹس کے ذریعہ اسلام، قرآن، نبی اور حق کے خلاف سازشوں اور ریشہ دوانیوں کا ایک لامتناہی سلسلہ چل پڑا ہے۔پر نٹ اور الکٹرانک میڈیا کا بھی خوب جم کر استعمال ہو رہا ہے، ادھرکبھی قرآن کے نسخے نذر آتش کیے جاتے ہیں، کبھی انہیں بیت الخلاء میں پھینک کر غیظ وغضب کے جذبات کو تسکین دی جاتی ہے، اور کبھی ’’الفرقان الحق‘‘ نامی من گھڑت تصنیف کے ذریعہ اہل اسلام کو اور دوسرے لوگوں کو قرآن کی حقیقی روحانی تعلیمات سے پھیرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ابھی چند ماہ قبل کی بات ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک عیسائی مذہبی رہنما نے اعلان کیا تھا کہ ۱۱؍ستمبر ۲۰۱۰ء؁ کو قرآن کے نسخے جلائے جائیں گے اور اس نے اپنے برادران مذہب سے بھی ایسا کرنے کی اپیل کی تھی۔ عداوت کے اسباب:
Flag Counter