Maktaba Wahhabi

121 - 120
پڑھنے والے بدعتی ہیں کہ انہوں نے نمازِ غوثیہ کے ذریعے دین میں ایک شرمناک بدعت کا اضافہ کیا اور کعبہ کی عظمت حضرت ِ شیخ کی قبر سے کم جانی ۔ اﷲ ہمیں اور جملہ مسلمانوں کو ان خرافات سے بچائے۔ آمین۔ (۸۴) نمازِ رغائب: [1] اس نماز کو نام نہاد سنیوں نے دو نام دیئے ہیں پہلا صلواۃالرغائب یعنی نماز رغائب اور دوسرا صلوٰۃ رجبیہ اور یہ بڑی بدعت ہے چنانچہ امام نووی رحمۃ اللہ علیہ نے مسلم شریف کی شرح میں اس کے بارے میں لکھا ہے: ( واحتج بہ العلماء علی کراہۃ ہذہ الصلٰوۃ المبتدعۃ التی تسمی الرغائب قاتل اﷲ واضعہا و مختر عہا فانہا بدعۃ منکرۃ من البدع التی ہی ضلالۃ وجھالۃ و فیھا منکرات ظاہرۃ وقد صنف جماعَۃ من الآئمۃ مصنفات نفیسۃ فی نقبیحھا و تضلیل مصلیھاو مبتدعھا و دلائل قبحھاو بطلانھا وتضلیل فاعلھا اکثرمن ان تحصر واﷲاعلم ) [2] اس حدیث سے( جس کی تشریح میں امام نووی رحمۃ اللہ علیہ نے یہ عبارت لکھی ہے جو بوجہ خوفِ طوالت درج نہیں کی گئی ہے) علماء نے یہ دلیل پکڑی ہے کہ یہ نماز جس کا نام لوگوں نے صلواۃ الرغائب رکھا ہے بدعت اور قابلِ کراہت ہے۔ اﷲتعالیٰ اس کے قائم کرنے والے اور ایجاد کرنے والے کو غارت اور برباد کرے پس بے شک یہ نماز بدترین بدعت ہے۔یہ ان بدعتوں میں سے ہے جو کہ سراسر گمراہی اور جہالت ہیں اور ان بدعات کا منکر ہو نا قطعی ہے ان
Flag Counter