Maktaba Wahhabi

157 - 262
وأخبــرني بأن علم اللّٰہ نـور ونور اللّٰہ لا یھدی لعاصي [1] میں نے امام وکیع(رحمہ اللہ)سے اپنے حافظہ کی خرابی کی شکایت کی‘ تو انھوں نے مجھے گناہوں کے ترک کرنے کی نصیحت فرمائی،اور مجھے بتایا کہ اللہ کا علم ایک نور ہے اور اللہ کا نور کسی گنہ گار کو نہیں دیاجاتا۔ (۳) دل میں قسم قسم کی وحشت:جیسے گناہ گار اور اللہ کے درمیان وحشت‘ گناہ گار اور اس کے نفس کے درمیان وحشت‘ گنہ گار اور مخلوقات کے درمیان وحشت‘ اور جس قدر گناہ زیادہ ہوں گے وحشت بھی شدید تر ہوگی‘ بندے اور اس کے رب کے درمیان جو وحشت ہوتی ہے کو ئی بھی نعمت اس کے مقابل اور ہم پلہ نہیں ہو سکتی‘ اگر دنیا کی ساری لذتیں اس کے مقابل اکٹھی ہوجائیں تب بھی اس وحشت کی تلافی نہیں کر سکتیں ‘ اور اگر اس وحشت میں پڑنے کے خوف ہی سے گناہوں کو ترک کیا جائے تو عقلمند ان گناہوں کے ترک کرنے کا زیادہ مستحق ہے۔
Flag Counter