Maktaba Wahhabi

99 - 262
چنانچہ لوگو ں میں اللہ کے نزدیک سب سے معزز وہ شخص ہے جو سب سے زیادہ تقویٰ شعار ہے‘ اور سب سے زیادہ تقویٰ شعار وہ ہے جو اللہ کا سب سے زیادہ اطاعت گزار اور گناہوں سے دور ہو ‘ نہ کہ وہ جو سب سے زیادہ کنبے قرابت والاہو اور نہ وہ جو سب سے اعلیٰ حسب و نسب والا ہو۔لیکن اللہ تعالیٰ جاننے والا خبر رکھنے والاہے وہ ظاہری و باطنی طور پر اللہ کا تقویٰ اختیار کرنے اور نہ کرنے والوں کو بخوبی جانتا ہے ‘ دونوں کو ان کے استحقاق کے مطابق بدلہ عطا فرمائے گا۔[1] (۲۷)تقویٰ کے ذریعہ ہر دشواری‘پریشانی اور مصیبت سے نجات اور سبیل حاصل ہوتی ہے نیز اس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ متقی کو ایسے راستے سے روزی عطافرماتا ہے جس کا اسے وہم و گمان اور تصور بھی نہیں ہوتا: اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿وَمَن يَتَّقِ اللّٰہَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا﴿٢﴾وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ ۚ وَمَن يَتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰہِ فَهُوَ حَسْبُهُ ۚ إِنَّ اللّٰہَ بَالِغُ
Flag Counter