Maktaba Wahhabi

210 - 262
عزوجل کے نزدیک قدر و منزلت اور بزرگی کا گرجانا بھی ہے،کیونکہ اللہ کے نزدیک مخلوق میں سب سے باعزت شخص وہ ہے جو اللہ سے سب سے زیادہ ڈرنے والا ہو،[1] اور سب سے زیادہ قریب قدرومنزلت والا وہ ہے جو اس کا سب سے زیادہ اطاعت گزار ہو،اللہ کی اطاعت کے مطابق ہی اللہ کے نزدیک کسی بندے کا مقام و مرتبہ ہوتا ہے،جب بندہ اللہ کی نافرمانی اور اس کے حکم کی مخالفت کرتا ہے تو وہ اللہ کی نگاہ سے گرجاتا ہے،اور اللہ تعالیٰ اسے بندوں کی نگاہ سے بھی گرا دیتا ہے،اور جب مخلوق کے درمیان اس کا کوئی مقام و مرتبہ اور وزن نہیں ہوتا ہے تو وہ اسی حساب سے اس سے معاملہ بھی کرتے ہیں،جس کے نتیجہ میں وہ گمنامی‘ بے قدری اور خستہ حالی کے درمیان بڑی بری زندگی گزارتا ہے‘ نہ اس کا کوئی احترام ہوتا ہے،نہ ہی فرحت و مسرت‘ کیونکہ گمنام اور بے قدر و قیمت ہونا ہر طرح کے فکر و غم اور حزن و ملال کا سبب ہوتا ہے،جس میں خوشی و مسرت کا کوئی تصور ہی نہیں،جبکہ اطاعت شعار بندے پر اللہ کی سب سے عظیم نعمت یہ ہے کہ دونوں جہاں
Flag Counter