Maktaba Wahhabi

235 - 262
تہامہ کے پہاڑوں کے مثل سفید اور روشن نیکیاں لے کر آئیں گے تو اللہ عزوجل انہیں بکھرے ہوئے ذرات کے مثل بنادے گا،حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمیں ان کا وصف بتا دیجئے اور ان کی حالت ذرا واضح کر دیجئے تاکہ کہیں ایسا نہ ہوکہ بے شعوری میں ہم بھی انہی میں سے ہوجائیں،تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خبردار! یہ تمہارے ہی بھائی ہوں گے اور تمہاری ہی قوم و نسل کے ہوں گے اور جس طرح تم رات میں عبادت کرتے ہو یہ بھی کریں گے،لیکن یہ ایسے لوگ ہوں گے کہ جب تنہائی میں ہوں گے تو اللہ کی حرمتوں کو پامال کریں گے۔ میں کہتاہوں : شاید ان لوگوں نے اللہ کی حرام کردہ چیزوں کو حلال سمجھا ہوگا،یا کوئی ایسا عمل کیا ہوگا جو انہیں دین اسلام سے خارج کر دے،یا ان کے قرض خواہ ہوں گے جنھیں یہ ساری نیکیاں اٹھا کر دے دی جائیں گی،واللہ عزوجل اعلم۔
Flag Counter