ان کے دلوں کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے رکھ دیا اور ان کا نام و نشان تک بھی باقی نہ رہا؟ کس چیز نے اغلام بازی میں ملوث بستیوں کو اٹھایا یہاں تک کہ ان کے کتوں کی آواز فرشتوں نے سنی اور پھر انہیں پلٹ کر تہ و بالا کردیا اور سب کے سب ہلاک و برباد ہو گئے،پھر ان پر آسمان سے پتھروں کی بارش برسائی‘ اور انہیں بیک وقت کئی ایسی سزائیں دیں جسے ان کے علاوہ کسی اور قوم کو نہ دی،ان کی روش پر چلنے والوں کا بھی وہی حشر ہوگا،یہ چیز ظالموں سے کچھ دور نہیں ؟ قوم شعیب(علیہ السلام)پر سایوں کی شکل میں بادل کا عذاب کس نے بھیجا ‘ اور جب بادل عین ان کے سروں کے بالمقابل ہوا تو دہکتی آگ کی شکل میں ان پر برس پڑا؟ کس چیز نے فرعون اور اس کی قوم کو سمندر میں غرقاب کیا‘ پھر ان کی روحیں جہنم میں منتقل کردی گئیں،چنانچہ جسم غرقاب ہوئے اور روحیں جہنم رسید!! |
Book Name | تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی بن وہف القحطانی |
Publisher | مکتبہ توعیۃ الجالیات |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی مدنی |
Volume | |
Number of Pages | 262 |
Introduction |