Maktaba Wahhabi

249 - 262
جو اللہ کی مدد کرے گا اللہ بھی ضرور اس کی مدد کرے گا بیشک اللہ تعالیٰ بڑی قوتوں والا بڑے غلبہ والا ہے۔ مزید ارشاد ہے: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن تَنصُرُوا اللّٰہَ يَنصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ أَقْدَامَكُمْ﴿٧﴾وَالَّذِينَ كَفَرُوا فَتَعْسًا لَّهُمْ وَأَضَلَّ أَعْمَالَهُمْ﴾[1] اے ایمان والو! اگر تم اللہ(کے دین)کی مدد کروگے تو وہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہیں ثابت قدم رکھے گا۔اور جولوگ کافر ہوئے انہیں ہلاکی ہو ‘ اللہ ان کے اعمال غارت کردے گا۔ چنانچہ ان اسباب کو اپنانا نصرت الٰہی کا سب سے عظیم سبب ہے اور انہیں ترک کردینا شکست و پسپائی اور دنیا و آخرت میں خسارے کا سب سے عظیم سبب ہے۔[2]
Flag Counter