Maktaba Wahhabi

51 - 262
تھے۔اور سحر کے وقت استغفار کیا کرتے تھے۔ان کے اموال میں مانگنے والوں کا اور سوال سے بچنے والوں کا حق تھا۔ ان آیات میں متقیوں کے اوصاف کریمانہ میں سے حسب ذیل کچھ اعمال کا ذکر ہے: ۱- اللہ کی عبادت میں احسان اور اللہ کے بندوں پر احسان۔ ۲- اخلاص اور دل و زبان کے اتفا ق پر دلالت کرنے والی نماز شب(تہجد)‘ چنانچہ وہ راتوں میں بہت کم سوتے تھے۔ ۳- فجر سے کچھ پہلے سحر کے وقت اللہ سے استغفار کرنا‘ چنانچہ یہ اپنی نماز سحر کے وقت تک لمبی کرتے ہیں پھر نماز(تہجد)کے اختتام پر بیٹھ کر اللہ سے بخشش طلب کرتے ہیں۔ ۴- لوگوں سے مانگنے والے اور نہ مانگنے والے(دونوں قسم کے)محتاجوں پر خرچ کرنا۔ یہ متقیوں کے اوصاف کریمانہ ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ ایسے باغات میں داخل کرے گا جن میں ہمہ قسم کے درخت ‘ میوہ جات ہوں گے اور بہتے
Flag Counter