Maktaba Wahhabi

97 - 262
عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا﴿٧٠﴾يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ ۗ وَمَن يُطِعِ اللّٰہَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا﴾[1] اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور راست گوئی سے کام لو تاکہ اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال کی اصلاح فرما دے اور تمہارے گناہ بخش دے،اور جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرے وہ بڑی عظیم کامیابی سے ہمکنار ہوگیا۔ چنانچہ اللہ نے خفیہ و علانیہ طور پر تقویٰ کا حکم دیا ہے اور اس میں سے راست گوئی کو خاص قرار دیا ہے اور یہ راست گوئی یقین کی دشواری کے وقت وہ بات ہے جو حق وصداقت کے مطابق یا اس سے قریب ہو‘ جیسے تلاوت قرآن‘ ذکر‘ بھلائی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا‘ علم سیکھنا اور سکھانا‘ علمی مسائل میں درستگی تک پہنچنے کی خواہش و جستجو اور نرم و نازک گفتگو وغیرہ۔
Flag Counter