Maktaba Wahhabi

84 - 96
حدیث سے ثابت ہے کہ نبی ﷺ رمضان و غیر رمضان میں گیارہ رکعت سے زیادہ نہیں پڑھا کرتے تھے ‘‘۔بحر الرائق ۲؍۷۲ اور ایک طبع میں ۲؍۶۶ ، مسک الختام ۱؍۲۸۸ اس سے آگے موصوف نے بقیہ بارہ رکعتوں کو صرف استحباب کا درجہ دیا ہے، سنّت نہیں مانا ۔ علّامہ طحطاوی حاشیہ در المختار میں لکھتے ہیں : ’’نبی ﷺ نے بیس تراویح نہیں پڑھیں بلکہ آٹھ رکعتیں پڑھی ہیں‘‘ ۔ حاشیہ در المختار از علّامہ طحطاوی ۱؍۲۹۵ اور آگے امام طحطاوی نے فتح القدیر ابن الہمام اور بحر الرائق ابن نجیم ہی کی طرح ذکر کیا ہے کہ ہمارے مشائخ کے اصول کے مطابق سنّت صرف آٹھ تراویح ہے اور بقیہ بارہ رکعتیں محض مستحب۔ حوالہ سابقہ ، نیز دیکھیئے : مسک الختام ۱؍۲۸۸ ۔ علّامہ احمد حموی حاشیۃ الاشباہ میں لکھتے ہیں : ’’بلا شبہ نبی ﷺ نے بیس رکعتیں نہیں بلکہ آٹھ رکعاتِ تراویح پڑھی ہیں‘‘ ۔حاشیۃ الاشباہ ص : ۹۔ ابو السعود کی شرح کنز الدقائق میں مرقوم ہے : ’’نبی ﷺ نے تراویح بیس رکعت نہیں پڑھیں بلکہ آٹھ رکعتیں پڑھی ہیں ‘‘ ۔شرح کنز ص : ۲۶۵ ۔ مولانا محمد احسن نانوتوی اپنے حاشیہ کنز الدقائق میں رقمطراز ہیں : ’’نبی ﷺ نے تراویح کی بیس رکعتیں نہیں بلکہ صرف آٹھ رکعات پڑھی ہیں ‘‘حاشیہ کنز نانوتوی ص:۳۶ ۔ علّامہ شامی ردّ المحتار المعروف فتاویٰ شامیہ میں فرماتے ہیں : ’’ دلیل کے لحاظ سے صرف آٹھ تراویح ہی سنّت ہے اور باقی رکعتیں صرف مستحب ہیں ‘‘فتاویٰ شامیہ۱/۴۹۵ 1۔ شیخ عبد الحق دہلوی اپنی معروف کتاب ما ثبت بالسنّہ میں لکھتے ہیں : ’’صحیح یہی ہے کہ نبی ﷺ نے گیارہ رکعت تراویح پڑھی ہیں جیسا کہ قیام اللیل میں آپ ﷺ کی
Flag Counter