Maktaba Wahhabi

117 - 219
وضاحت :حدیث مسئلہ نمبر 166کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 153:جہنمیوں کے عذاب میں اضافہ کے لئے جہنمی بچھوؤں کے ڈنگ لمبی کھجوروں کے برابر بڑھا دیئے جائیں گے۔ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ رضی اللّٰہ عنہ فِیْ قَوْلِ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ﴿ زِدْنَاہُمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ ﴾ قَالَ زِیْدُوْا بِالْعِقَارِبِ اَنْیَابُہَا کَالنَّخْلِ الطَّوَّالِ ۔رَوَاہُ الطِّبْرَانِیُّ[1] (صحیح) حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد﴿ زِدْنَاہُمْ عَذَابًا …﴾’’ہم ان کے عذاب میں مزید عذاب کا اضافہ کردیں گے۔‘‘(سورہ نحل،آیت نمبر88)کی تشریح میں فرماتے ہیں کہ (جہنمیوں کے عذاب میں اضافہ کے لئے)بچھوؤں کے ڈنگ لمبی کھجوروں کے برابر بڑھا دیئے جائیں گے۔‘‘(اسے طبرانی نے روایت کیا ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter