Maktaba Wahhabi

173 - 219
اَلْمُخَلَّدُوْنَ فِی النَّارِ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جہنم میں جانے والے لوگ مسئلہ 252:مشرک جہنم میں جائیں گے۔ ﴿ اِنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا مِنْ اَھْلِ الْکِتَابِ وَ الْمُشْرِکِیْنَ فِیْ نَارِ جَھَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْھَا اُولٰٓئِکَ ھُمْ شَرُّ الْبَرِیَّۃِ،﴾(6:98) ’’بے شک اہل کتاب میں سے جنہوں نے کفر کیا اور مشرک،جہنم کی آگ میں جائیں گے جس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔یہ لوگ بدترین مخلوق ہیں۔‘‘(سورہ بینہ،آیت6) مسئلہ 253: کافر جہنم میں جائیں گے۔ ﴿ وَالَّذِیْنَ کَفَرُوْا وَ کَذَّبُوْا بِاٰیٰـتِنَا اُولٰٓئِکَ اَصْحٰبُ النَّارِ ھُمْ فِیْھَا خٰلِدُوْنَ،﴾ (39:2) ’’اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیات کو جھٹلایا وہ آگ میں جانے والے ہیں جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے۔(سورہ بقرہ،آیت 39) مسئلہ 254:مرتد جہنم میں جائے گا۔ ﴿ وَ مَنْ یَّرْتَدِدْ مِنْکُمْ عَنْ دِیْنِہٖ فَیَمُتْ وَ ھُوَ کَافِرٌ فَاُولٰٓئِکَ حَبِطَتْ اَعْمَالُھُمْ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَ ۃِ وَ اُولٰٓئِکَ اَصْحٰبُ النَّارِ ھُمْ فِیْھَا خٰلِدُوْنَ،﴾(217:2) ’’تم میں سے جو کوئی اپنے دین سے پھرے گا اور کفر کی حالت میں جان دے گا اس کے اعمال دنیا اور آخرت میں ضائع ہو جائیں گے ایسے لوگ آگ والے ہیں اس میں ہمیشہ رہیں گے۔‘‘(سورہ بقرہ، آیت 217)
Flag Counter