Maktaba Wahhabi

174 - 219
مسئلہ 255:منافق جہنم میں جائیں گے۔ ﴿ وَعَدَ اللّٰہُ الْمُنٰـفِقِیْنَ وَ الْمُنٰـفِقٰتِ وَ الْکُفَّارَ نَارَ جَھَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْھَا ھِیَ حَسْبُھُمْ وَ لَعَنَھُمُ اللّٰہُ وَ لَھُمْ عَذَابٌ مُّقِیْمٌ،﴾ (68:9) ’’منافق مردوں عورتوں اور کافروں کے ساتھ اللہ نے جہنم کی آگ کا وعدہ کر رکھا ہے جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے یہی (آگ)ان کے لیے کافی ہے ان پر اللہ کی لعنت ہے اور ان کے لیے نہ ٹلنے والا عذاب۔‘‘ (سورہ توبہ،آیت68) مسئلہ 256: اہل کتاب اور دوسرے غیر مسلموں میں سے جو لوگ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان نہیں لائے وہ بھی جہنم میں جائیں گے۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی ا للّٰہ علیہ وسلم اَنَّہٗ قَالَ (( وَ الَّذِیْ نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِہٖ لاَ یَسْمَعُ بِیْ اَحَدٌ مِنْ ھٰذِہِ الْاُمَّۃِ یَھُوْدِیٌّ وَ لاَ نَصْرَانِیٌّ ثُمَّ یَمُوْتُ وَ لَمْ یُؤْمِنْ بِالَّذِیْ اُرْسِلْتُ بِہٖ اِلاَّ کَانَ مِنْ اَصْحَابِ النَّار))رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد)صلی اللہ علیہ وسلم)کی جان ہے اس امت (یعنی میرے بعد ساری مخلوق)میں سے کوئی یہودی یا عیسائی (یا کوئی دوسرا غیر مسلم)میرے بارے میں سنے اور پھر جو چیز میں دے کر بھیجا گیاہوں (یعنی قرآن مجید)اس پر ایمان نہ لائے اور یونہی مرجائے تو وہ جہنمی ہے۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter