Maktaba Wahhabi

131 - 219
تَعْلِیْقَاتُ الْقُرْآنَ عَلٰی اَھْلِ النَّارِ جہنمیوں پر قرآن مجید کے تبصرے مسئلہ 182:قیامت پر ایمان نہ رکھنے والوں کو داروغہ جہنم شدید کھولتے پانی کا عذاب دینے کے ساتھ ساتھ ’معزز شخصیت کے اعزاز سے بھی نوازیں گے۔ ﴿ خُذُوْہُ فَاعْتِلُوْہُ اِلٰی سَوَآئِ الْجَحِیْمِ ، ثُمَّ صُبُّوْا فَوْقَ رَأْسِہٖ مِنْ عَذَابِ الْحَمِیْمِ، ذُقْ اِنَّکَ اَنْتَ الْعَزِیْزُالْکَرِیْمُ ، اِنَّ ھٰذَا مَا کُنْتُمْ بِہٖ تَمْتَرُوْنَ،﴾ (50۔47:44) ’’پکڑ لو اسے اور رگیدتے ہوئے لے جاؤ اس کو جہنم کے درمیان اورانڈیل دو اس کے سر پر کھولتے پانی کا عذاب (اور کہو اسے)چکھ اس(عذاب)کا مزا، بڑا زبردست عزت دار تھا تو،یہ وہی چیز ہے جس کے آنے میں تم لوگ شک کیا کرتے تھے ۔(سورہ دخان،آیت50۔47) مسئلہ 183: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جادوگر کہہ کر اسلام کی دعوت ٹھکرانے والوں کو جہنم میں لے جاتے ہوئے ایک طنزیہ سوال!’’ فرمائیے،یہ آگ جادو ہے یا آنجناب کوکچھ نظر نہیں آرہا۔‘‘ ﴿ یَوْمَ یُدَعُّوْنَ اِلٰی نَارِ جَھَنَّمَ دَعًّا ، ھٰذِہِ النَّارُ الَّتِیْ کُنْتُمْ بِھَا تُکَذِّبُوْنَ ، اَفَسِحْرٌ ھٰذَا اَمْ اَنْتُمْ لاَ تُبْصِرُوْنَ ، اِصْلَوْھَا فَاصْبِرُوْا اَوْلاَ تَصْبِرُوْا سَوَآئٌ عَلَیْکُمْ اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا کُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ،﴾(16۔13:52) ’’جس روز انہیں دھکے مار مار کر جہنم کی آگ کی طرف لے جایا جائے گااس روز انہیں کہا جائے گا یہ وہی آگ ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے اب بتاؤ یہ جادو ہے یا تمہیں نظر نہیں آ رہا۔ جاؤ اب اس کے اندر
Flag Counter