Maktaba Wahhabi

130 - 219
الَّذِیْ یَطْعَنُھَا یَطْعَنُھَا فِی النَّارِ)) روَاہُ الْبُخَارِیُّ [1] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جو شخص اپنا گلا گھونٹ کر مرے وہ جہنم میں بھی اپنا گلا گھونٹتا رہے گا اور جو شخص تیر (خنجر،پستول یا بندوق وغیرہ)سے اپنے آپ کو مارے وہ جہنم میں بھی اپنے آپ کو تیر مارتا رہے گا۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 179: شراب پینے والے کو جہنم میں اہل جہنم کا بدبودار پسینہ پلایا جائے گا۔ وضاحت :حدیث مسئلہ نمبر90 کے تحت ملاحظہ فرمائیں مسئلہ 180:دکھاوے کی عبادت کرنے والوں کو منہ کے بل گھسیٹ کر جہنم میں ڈالا جائے گا۔ وضاحت :حدیث مسئلہ نمبر266 کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 181:غیبت کرنے والے جہنم میں اپنے ناخنوں سے اپنے چہرے اور سینے کا گوشت نوچیں گے۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ((لَمَّا عُرِجَ بِیْ مَرَرْتُ بِقَوْمٍ لَہُمْ اَظْفَارٌ مِنْ نُحَاسٍ یَخْمُشُوْنَ وُجُوْہُہُمْ وَ صُدُوْرُہُمْ فَقُلْتُ : مَنْ ہٰؤُلَآئِ یَاجِبْرِیْلُ؟ قَالَ ہَؤُلَآئِ الَّذِیْنَ یَأْکُلُوْنَ لُحُوْمَ النَّاسِ وَ یَقَعُوْنَ فِیْ اَعْرَاضِہِمْ )) روَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ[2] (صحیح) حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’معراج کے دوران میں میرا گزر ایسے لوگوں پر ہوا جن کے ناخن سرخ تانبے کے تھے جن سے وہ اپنے چہروں اور اپنے سینوں کو نوچ نوچ کر زخمی کررہے تھے۔ میں نے پوچھا ’’اے جبرائیل ! یہ کون لوگ ہیں؟‘‘ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے بتایا’’یہ وہ لوگ ہیں جو دوسروں کا گوشت کھاتے تھے (یعنی ان کی غیبت کرتے تھے) اور ان کی عزتوں سےکھیلتے تھے۔‘‘ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے ۔ ٭٭٭
Flag Counter