Maktaba Wahhabi

133 - 219
مُجَادِلَۃُ الْکُبَرَآئِ وَاِتْبَاعِھِمُ الضَّآلِّیْنَ فِی النَّارِ جہنم میں گمراہ عالموں،پیروں اور ان کے پیروکاروں کے جھگڑے مسئلہ 186:گمراہ کرنے والے عالموں اور پیروں،فقیروں سے ان کے پیروکار جہنم میں کہیں گے ’’اب ہمارا کچھ تو عذاب کم کرو۔‘‘وہ جواب دیں گے ’’یہاں ہم سب ایک ہی جیسے ہیں،تمہارے کسی کام نہیں آسکتے۔‘‘ ﴿ وَاِذْ یَتَحَآجُّوْنَ فِی النَّارِ فَیَقُوْلُ الضُّعَفٰؤُ لِلَّذِیْنَ اسْتَکْبَرُوْآ اِنَّاکُنَّا لَکُمْ تَبَعًا فَھَلْ اَنْتُمْ مُّغْنُوْنَ عَنَّا نَصِیْبًا مِّنَ النَّارِ، قَالَ الَّذِیْنَ اسْتَکْبَرُوْآ اِنَّا کُلٌّ فِیْھَا اِنَّ اللّٰہَ قَدْ حَکَمَ بَیْنَ الْعِبَادِ ،﴾(48۔47:40) ’’جب یہ لوگ جہنم میں ایک دوسرے سے جھگڑ رہے ہوں گے تو دنیا کے حساب سے جو کمزور ہوں گے وہ بڑا بننے والوں سے کہیں گے (دنیا میں)ہم تمہارے پیروکار تھے۔اب کیا تم یہاں جہنم کی آگ کی تکلیف کے کچھ حصے سے ہمیں بچا لو گے۔ بڑا بننے والے جواب دیں گے ہم سب یہاں ایک ہی حال میں ہیں۔اللہ بندوں کے درمیان فیصلے کر چکا ہے۔اس فیصلے کے خلاف اب کچھ نہیں ہوسکتا۔‘‘(سورہ مومن، آیت 48۔47) مسئلہ 187:پیر جہنم میں جاتے ہوئے اپنے مریدوں کو دیکھ کر کہیں گے ’’بد بخت مریدوں کی یہ فوج بھی جہنم میں ہی جائے گی ۔‘‘ مرید اپنے پیروں کی گفتگو سن کر نفرت سے جواب دیں گے ’’بدبختو!تم بھی جہنم میں ہی جارہے ہو۔‘‘ یا اللہ ! ہمیں جہنم میں پہنچانے والوں کو خوب مزا چکھا۔
Flag Counter