Maktaba Wahhabi

172 - 219
وضاحت:حدیث مسئلہ نمبر 295 کے تحت ملاحظہ فرمائیں مسئلہ 249:بدر میں قتل ہونے والے قریش کے چوبیس سردار جہنم میں ہیں۔ عَنْ اَبِیْ طَلْحَۃَ رضی اللّٰہ عنہ اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم(( اَمَرَ یَوْمَ بَدْرٍ بِاَرْبَعَۃٍ وَ عِشْرِیْنَ رَجُلاً مِنْ صَنَادِیْدِ قُرَیْشٍ فَقَذِفُوْا فِیْ طَوِیٍّ مِنْ اَطْوَائِ بَدْرٍ خَبِیْثٍ مُخْبِثٍ فَقَامَ عَلٰی شَفَۃِ الرَّکِیَّ فَجَعَلَ یُنَادِیْھِمْ بِأَسْمَائِھِمْ وَ اَسْمَائِ اَبَائِھِمْ یَا فُلاَنُ بْنُ فُلاَنٍ وَ یَا فُلاَنُ بْنُ فُلاَنٍ !اَ یَسُرُّکُمْ اَنَّکُمْ اَطَعْتُمُ اللّٰہَ وَ رَسُوْلَہٗا ۔ فَاِنَّا قَدْ وَجَدْنَا مَا وَعَدَنَا رَبُّنَا حَقًّا فَھَلْ وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَ رَبُّکُمْ حَقًّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ))رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بدر کے روز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش کے چوبیس سرداروں کو بدر کے کنووں میں سے ایک غلیظ اور بدبودار کنویں میں پھینکنے کا حکم دیا جنہیں پھینک دیا گیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کنویں کی منڈیر پر کھڑے ہو کر تمام سرداروں کو ان کے باپوں کے ناموں سمیت پکارا اے فلاں بن فلاں!اے فلاں بن فلاں!کیا اب تمہیں یہ بات اچھی نہیں لگتی کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرتے۔ ہم سے ہمارے رب نے جس بات کا وعدہ کیا تھا اسے برحق پا لیا کیا تم نے بھی اپنے رب کے وعدے کو برحق پایا (یعنی جہنم کو۔)‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے مسئلہ 251:ابو ثمامہ عمرو بن مالک جہنم میں ہے۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر1کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 252:جنگ احزاب میں شریک کفار و مشرکین آگ میں ہیں۔ عَنْ عَلِیٍّ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ لَمَّا کَانَ یَوْمُ الْاَحْزَابِ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ((مَلاَ اللّٰہُ بُیُوْتَھُمْ وَ قُبُوْرَھُمْ نَارًا شَغْلُوْنَا عَنِ الصَّلاَۃِ الْوُسْطٰی حِیْنَ غَابَتِ الشَّمْسُ))رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ [2] حضرت علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ احزاب کے روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مشرکین کے لئے)یوں بددعا فرمائی ’’اللہ ان کے گھر اور قبریں آگ سے بھر دے انہوں نے ہمیں درمیانی نماز (نماز عصر)نہ پڑھنے دی یہاں تک کہ سورج ڈوب گیا۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter