Maktaba Wahhabi

119 - 219
کی مسافت کے برابر ہوگا۔ عَنْ اَبِیُ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ یَرْفَعُہٗ قَالَ ((مَا بَیْنَ مَنْکَبِی الْکَافِرِ فِی النَّارِ مَسِیْرَۃُ ثَلاَ ثَۃَ اَیَّامٍ لِلرَّاکِبِ الْمُسْرِعُ )) روَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’کافر کے دونوں کندھوں کے درمیان تیز رو سوار کے تین دنوں کی مسافت کے برابر فاصلہ ہوگا۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 158:بعض کافروں کے کان اور کندھے کے درمیان ستر(70) سال کا فاصلہ ہوگا اور ان کے جسم میں خون اور پیپ کی وادیاں بہہ رہی ہوں گی۔ وضاحت : مسئلہ حدیث نمبر 21کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 1597 جہنم میں کافر کی کھال کی موٹائی بیالیس ہاتھ (63فٹ) ہوگی اور ایک دانت اُحد پہاڑ کے برابر ہوگااوراس کے بیٹھنے کی جگہ مکہ اور مدینہ کے درمیان مسافت کے برابر ہوگی (یعنی 410 کلومیٹر) عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَالَ ((اِنَّ غِلْظَ جِلْدِ الْکَافِرِ اِثْنَانِ وَ بَعُوْنَ ذِرَاعًا وَ اِنَّ ضِرْسَہٗ مِثْلُ اُحُدٍ وَ اِنَّ مَجْلِسَہٗ مِنْ جَہَنَّمَ مَا بَیْنَ مَکَّۃَ وَ الْمَدِیْنَۃَ )) روَاہُ التِّرْمِذِیُّ [2] (صحیح) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’(جہنم میں)کافر کی کھال کی موٹائی بیالیس ہاتھ ہوگی ایک دانت اُحد پہاڑ کے برابر ہوگااور اس کے بیٹھنے کی جگہ مکہ اور مدینہ کے درمیانی فاصلہ کے برابر ہوگی۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیاہے۔ مسئلہ 160: جہنمیوں کا ایک بازو ’’بیضاء‘‘ پہاڑ کے برابر اور ان کی ایک ران ’’ورقان‘‘ پہاڑ کے برابر اہوگی۔
Flag Counter