Maktaba Wahhabi

148 - 219
﴿ ذٰلِکَ جَزَائُ اَعْدَائِ اللّٰہِ النَّارُ لَھُمْ فِیْھَا دَارُ الْخُلْدِ جَزَائً بِمَا کَانُوْا بِاٰیٰتِنَا یَجْحَدُوْنَ ، وَ قَالَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا رَبَّنَا اَرِنَا الَّذَیْنِ اَضَلّٰنَا مِنَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ نَجْعَلْھُمَا تَحْتَ اَقْدَامِنَا لِیَکُوْنَا مِنَ الْاَسْفَلِیْنَ،﴾(29۔28:41) ’’اللہ کے دشمنوں کا بدلہ یہ آگ ہے جس میں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ان کا گھر ہوگا یہ بدلہ ہے اس بات کاکہ انہوں نے ہماری آیات کا انکار کیا وہاں (آگ میں)کافر کہیں گے ’’اے ہمارے رب! جنوں اور انسانوں میں سے جس جس نے ہمیں گمراہ کیا ہے ہمیں ذرا دکھا دے تاکہ ہم انہیں اپنے پاؤں تلے روندیں تاکہ وہ خوب ذلیل و خوار ہوں۔‘‘(سورہ حم سجدہ،آیت 29۔28) مسئلہ 209:آگ کو دیکھ کر دنیا کی زندگی میں عقل اور سوچ سمجھ سے کام لینے کی حسرت! ﴿ وَ قَالُوْا لَوْ کُنَّا نَسْمَعُ اَوْ نَعْقِلُ مَا کُنَّا فِیْ اَصْحٰبِ السَّعِیْرِ ، فَاعْتَرَفُوْا بِذَنْبِھِمْ فَسُحْقًا لِّاَصْحَابِ السَّعِیْرِ،﴾(11۔10:67) ’’(جب کافر جہنم کی ہولناک آوازیں سنیں گے تو)کہیں گے ’’کاش!ہم سنتے یا سمجھتے ہوتے تو آج اس بھڑکتی ہوئی آگ کے سزا واروں میں شامل نہ ہوتے۔‘‘اس طرح وہ اپنے قصور کا خود اعتراف کریں گے۔لعنت ہے ان جہنمیوں پر۔‘‘(سورہ ملک،آیت 11۔10) مسئلہ 210:کافر آگ کو دیکھ کر خواہش کرے گا ’’کاش !میں مٹی ہوتا۔‘‘ ﴿ اِنَّا اَنْذَرْنٰکُمْ عَذَابًا قَرِیْبًا یَّوْمَ یَنْظُرُ الْمَرْئُ مَا قَدَّمَتْ یَدٰہُ وَ یَقُوْلُ الْکٰفِرُ یٰلَیْتَنِیْ کُنْتُ تُرَابًا،﴾(40:78) ’’ہم نے لوگوں کو اس عذاب سے ڈرا دیا ہے جو قریب آگیا ہے جس روز آدمی وہ سب کچھ دیکھ لے گا جو اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے اس روز کافر پکار اٹھے گا ’’کاش! میں مٹی ہوتا۔‘‘(سورہ نباء ، آیت 40) مسئلہ 211:ایک اور ناکام حسرت ’’کاش! میں نے رسول کی بات مانی ہوتی اور کاش !فلاں فلاں کو دوست نہ بنایا ہوتا۔‘‘
Flag Counter