Maktaba Wahhabi

167 - 219
رضی اللہ عنہ کہتے ہیں یہ سن کر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پریشان ہوگئے اور عرض کیا ’’یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !پھر ہم میں سے کونسا (خوش نصیب) آدمی ہوگا (جو جنت میں جاسکے گا؟)‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’مطمئن رہو یاجوج ماجوج (کی تعداد اتنی زیادہ ہوگی کہ ان میں سے)ایک ہزار آدمی اور تم میں سے ایک آدمی کی گنتی انہی سے پوری ہوجائے گی۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 240،حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے تہتر فرقوں میں سے بہتر فرقے جہنم میں جائیں گے صرف ایک فرقہ جنت میں جائے گا۔ عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم(( اِفْتَرَقَتِ الْیَھُوْدُ عَلٰی اِحْدَی وَ سَبْعِیْنَ فِرْقَۃً فَوَاحِدَۃٌ فِی الْجَنَّۃِ وَ سَبْعُوْنَ فِی النَّارِ وَ اِفْتَرَقَتِ النَّصٰرٰی عَلٰی ثِنْتَیْنِ وَ سَبْعِیْنَ فِرْقَۃً فَاِحْدٰی وَ سَبْعُوْنَ فِی النَّارِ وَوَاحِدٌ فِی الْجَنَّۃِ وَالَّذِیْ نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِہٖ لَتَفْتَرِقَنَّ اُمَّتِیْ عَلٰی ثَلاَثٍ وَ سَبْعِیْنَ فِرْقَۃً وَاحِدَۃٌ فِی الْجَنَّۃِ وَ ثِنْتَانِ وَ سَبْعُوْنَ فِی النَّار)) قِیْلَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِا! مَنْ ھُمْ ؟ قَالَ (( اَلْجَمَاعَۃُ)) ۔رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ [1](صحیح) حضرت عوف بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’یہودی اکہتر(71)فرقوں میں تقسیم ہوئے اور ان میں سے صرف ایک فرقہ جنت میں داخل ہوا باقی ستر (70)فرقے جہنم میں گئے، عیسائی بہتر (72)فرقوں میں تقسیم ہوئے اور اکہتر (71)فرقے جہنم میں داخل ہوئے صرف ایک جنت میں داخل ہوا اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد)صلی اللہ علیہ وسلم )کی جان ہے،میری امت تہتر(73)فرقوں میں تقسیم ہوگی ان میں سے صرف ایک فرقہ جنت میں جائے گا باقی بہتر(72)فرقے جہنم میں جائیں گے۔‘‘ عرض کیا گیا ’’یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !جنت میں جانے والے کون لوگ ہیں؟‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’الجماعت۔‘‘اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter