Maktaba Wahhabi

170 - 219
صدقہ کیا کرو،میں نے جہنم میں دیکھا ہے کہ عورتوں کی تعداد زیادہ ہے۔‘‘عورتوں نے عرض کیا ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !اس کی کیا وجہ ہے؟‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’تم لعنت بہت زیادہ کرتی ہو اور اپنے شوہر کی ناشکری کرتی ہو۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 244:بعض عورتیں باریک،تنگ اور نیم عریاں لباس پہننے کی وجہ سے جہنم میں جائیں گی۔ مسئلہ 245:بعض عورتیں مردوں کو اپنی طرف رجھانے اور مائل کرنے کی وجہ سے جہنم میں جائیں گی۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم (( صِنْفَانِ مِنْ اَھْلِ النَّارِ لَمْ اَرَھُمَا، قَوْمٌ مَعَھُمْ سِیَاطٌ کَاذَنَابِ الْبَقَرِ یَضْرِبُوْنَ بِھَا النَّاسَ وَ نِسَائٌ کَأْسِیَاتٌ عَارِیَاتٌ مُمِیْلاَتٌ مَائِلاَتٌ رُوُؤْسُھُنَّ کَأَسْنِمَۃِ الْبُخْتِ الْمَائِلَۃِ لاَ یَدْخُلْنَ الْجَنَّۃَ وَ لاَ یَجِدْنَ رِیْحَھَا وَاِنَّ رِیْحَھَا لَیُوْجَدُ مِنْ مَسِیْرَۃِ کَذٰا وَ کَذٰا))رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’ ’جہنم میں جانے والی دو قسمیں ایسی ہیں جو میں نے ابھی تک نہیں دیکھیں ان میں سے ایک وہ لوگ جن کے پاس بیل کی دموں کی طرح کے کوڑے ہوں گے جن سے وہ لوگوں کو (یعنی اپنی رعایا)کو ماریں گے ،دوسری قسم ان عورتوں کی ہے جو کپڑے پہننے کے باوجود ننگی ہوتی ہیں مردوں کو بہکانے والیاں اور خود بہکنے والیاں،ان کے سر بختی اونٹوں کی کوہان کی طرح (بالوں میں جوڑے لگانے کی وجہ سے)ایک طرف جھکے ہوں گے ایسی عورتیں جنت میں جائیں گی نہ جنت کی خوشبو سونگھ سکیں گی حالانکہ جنت کی خوشبو طویل مسافت سے آتی ہے۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیاہے۔ ٭٭٭
Flag Counter