Maktaba Wahhabi

188 - 219
مسئلہ 293:سونے یا چاندی کے برتنوں میں کھانے پینے والا جہنم میں جائے گا۔ عَنْ اُمِّ سَلَمَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْھَا قَالَتْ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم (( مَنْ شَرِبَ فِیْ اِنَائٍ مِنْ ذَھَبٍ اَوْ فِضَّۃٍ فَاِنَّمَا یُجَرْجِرُ فِیْ بَطْنِہٖ نَارًا مِنْ جَھَنَّمَ))رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس نے سونے یا چاندی کے برتن میں (کھایے)پیا اس نے اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ اتاری۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 294:جو آدمی یہ پسند کرے کہ میرے آنے پر لوگ تعظیماً کھڑے ہو کر میرا استقبال کریں وہ جہنم میں جائے گا۔ عَنْ اَبِیْ مِجْلَزٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ خَرَجَ مُعَاوِیَۃُرضی اللّٰہ عنہ فَقَامَ عَبْدُ اللّٰہِ بُنِ الزُّبَیْرِ وَ اِبْنُ صَفْوَانَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْھُمَا حِیْنَ رَاَوْہُ فَقَالَ اِجْلِسَا سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِا یَقُوْلُ ((مَنْ سَرَّہٗ اَنْ یَتَمَثَّلَ لَہُ الرِّجَالُ قِیَامًا فَلْیَتَبَوَّأْ مَقْعَدَہٗ مِنَ النَّار)(رَوَاہُ التِّرْمِذِیّ ُ[2] (صحیح) حضرت ابو مجلز رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے آنے پر حضرت عبداللہ بن زبیر اور حضرت صفوان رضی اللہ عنہما کھڑے ہوگئے تو حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا ’’دونوں بیٹھ جاؤ، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے جو شخص یہ پسند کرے کہ لوگ دست بستہ با ادب اس کے سامنے کھڑے ہوں وہ اپنی جگہ جہنم میں بنا لے۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 295:مال غنیمت چوری کرنے والا جہنم میں جائے گا۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو رضی اللّٰہ عنہما قَالَ کَانَ عَلٰی ثَقَلِ النَّبِیِّا رَجُلٍ یُقَالُ لَہٗ کِرْکِرَۃٌ فَمَاتَ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِے)(ھُوَ فِی النَّار)( فَذَھَبُوْا یَنْظُرُوْنَ اِلَیْہِ فَوَجَدُوْا عِبَائَ ۃً قَدْ غَلَّھَا . رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ [3] حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک آدمی کو مال
Flag Counter