Maktaba Wahhabi

52 - 219
ہمیں پناہ نہ دی تو ہمیں کون پناہ دے گا۔ اگر آپ نے ہمیں جہنم سے نہ بچایا تو ہمیں کون جہنم سے بچائے گا۔ فَاِنْ تَطْرُدْ فَمَنْ یَرْحَمْ سِوَاکَ! ’’اے جبرائیل،میکائیل،اسرافیل اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاک رب!ہم جہنم سے آپ کی پناہ مانگتے ہیں اور آپ کی رحمت سے امید رکھتے ہیں کہ قیامت کے روز آپ ہمیں مایوس نہیں فرمائیں گے۔ وَالَّذِیْ اَطْمَعُ اَنْ یَغْفِرَلِیْ خَطِیْئَتِیْ یَوْمَ الدِّیْنِ ’’اور میں اللہ تعالیٰ سے امید رکھتا ہوں کہ روز جزا وہ میری خطا معاف فرمادے گا۔‘‘( سورہ شعرا،آیت نمبر 82) ﴿وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیِّنَامُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ وَسَلَّمَ تَسْلِیْمًا کَثِیْرًا کَثِیْرًا﴾ محمد اقبال کیلانی،عفی اللہ عنہ 9رمضان المبارک 1420ھ 17دسمبر 1999ء (جمعۃ المبارک) ریاض،سعودی عرب
Flag Counter