Maktaba Wahhabi

64 - 219
جوش کھا رہی ہو گی ایسا معلوم ہو گا کہ غصہ کے مارے ابھی پھٹ جائے گی ۔‘‘(سورہ ملک،آیت نمبر8۔7) مسئلہ 27:جہنم کافروں سے انتقام لینے کے لئے سخت بے چین ہوگی۔ ﴿اِنَّ جَہَنَّمَ کَانَتْ مِرْصَادًا، لِّلطّٰغِیْنَ مَاٰ بًا ، لّٰبِثِیْنَ فِیْہَآ اَحْقَابًا، ﴾(23۔21:78) ’’بے شک جہنم گھات کی جگہ ہے ، سرکشوں کا ٹھکانا وہی ہے ، اس میں وہ صدیوں تک پڑے رہیں گے۔‘‘ (سورہ نباء، آیت نمبر23۔21) مسئلہ 28: جہنم کی آگ بھڑکانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے ایسے فرشتے مقرر کر رکھے ہیں جو نہایت تند خو،بے رحم اور سخت گیر ہیں۔ان فرشتوں کی تعداد انیس ہے۔ ﴿ یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْآ اَنْفُسَکُمْ وَ اَہْلِیْکُمْ نَارًا وَّقُوْدُہَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَۃُ عَلَیْہَا مَلاَ ئِکَۃٌ غِلاَظٌ شِدَادٌ لاَّ یَعْصَوْنَ اللّٰہَ مَآ اَمَرَہُمْ وَ یَفْعَلُوْنَ مَا یُؤْمَرُوْنَ،﴾(6:66) ’’اے لوگو، جو ایمان لائے ہو ! اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو اس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہوں گے جس پر نہایت تند خو اور سخت گیر فرشتے مقرر ہوں گے جو کبھی اللہ کے حکم کی نافرمانی نہیں کرتے جو حکم انہیں دیا جاتا ہے اسے بجا لاتے ہیں۔‘‘(سورہ تحریم ، آیت نمبر6) ﴿ عَلَیْہَا تِسْعَۃَ عَشَرَ، ﴾(30:74) ’’جہنم پر انیس فرشتے مقرر ہیں ۔‘‘(سورہ مدثر، آیت نمبر30) مسئلہ 29:جہنم کا عذاب دیکھتے ہی کافروں کے چہرے کالے سیاہ ہوجائیں گے۔ ﴿ وَالَّذِیْنَ کَسَبُوا السَّیِّاٰتِ جَزَآئُ سَیِّئَۃٍ بِمِثْلِہَا وَ تَرْہَقُہُمْ ذِلَّۃٌ مَالَہُمْ مِّنَ اللّٰہِ مِنْ عَاصِمٍ کَاَنَّمَا اُغْشِیَتْ وُجُوْہُہُمْ قِطَعًا مِّنَ الَّیْلِ مُظْلِمًا اُولٰئِٓکَ اَصْحٰبُ النَّارِ ہُمْ فِیْہَا خٰلِدُوْنَ ، ﴾ (27:10) ’’جن لوگوں نے گناہ کئے ہیں انہیں گناہ کے مطابق ہی بدلہ دیاجائے گا ذلت ان پر مسلط ہوگی انہیں اللہ تعالیٰ سے بچانے والا کوئی نہیں ہوگا ان کے چہروں پر ایسی تاریکی چھائی ہوگی جیسے رات کے سیا ہ پردے ان پر پڑے ہوئے ہوں یہ لوگ آگ والے ہیں جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔‘‘(سورہ یونس،آیت نمبر 27)
Flag Counter