Maktaba Wahhabi

78 - 219
وضاحت :حدیث مسئلہ نمبر157 کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 64: بعض کافروں کے کان اور کندھے کے درمیان ستر(70)سال کا فاصلہ ہوگا اوران کے جسم میں خون اور پیپ کی وادیاں بہہ رہی ہوں گی۔ وضاحت :حدیث مسئلہ نمبر21کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 65: جہنم میں کافر کی کھال کی موٹائی بیالیس ہاتھ( 63فٹ)ہوگی ایک دانت احد پہاڑ کے برابر ہوگا اور اس کے بیٹھنے کی جگہ مکہ مدینہ کے درمیان مسافت کے برابر ہوگی(یعنی چار سو دس کلومیٹر) وضاحت :حدیث مسئلہ نمبر159کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 66: جہنمیوں کا ایک بازو’’بیضاء‘‘پہاڑ کے برابر اور ران’’ورقان‘‘پہاڑ کے برابرہوگی۔ وضاحت :حدیث مسئلہ نمبر160کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 67: بعض کافروں کا جسم اتنا بڑا کردیا جائے گا کہ وہ وسیع و عریض جہنم کے ایک کونے میں سما جائیں گے۔ وضاحت :حدیث مسئلہ نمبر161کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 68: متکبر لوگوں کو جہنم میں چیونٹیوں کی مانند حقیر جسم دیا جائے گا۔ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ اَبِیْہِ عَنْ جَدِّہٖ رضی اللّٰہ عنہم عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَالَ (( یُحْشَرُ الْمُتَکَبِّرُوْنَ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ اِمْثَالَ الذَّرِ فِیْ صُوَرِ الرِّجَالِ یَغْشَاھُمُ الذُّلُّ مِنْ کُلِّ مَکَانٍ یُسَاقُوْنَ اِلٰی سِجْنٍ فِیْ جَھَنَّمَ یُسَمّٰی بُوْلَسُ تَعْلُوْھُمْ نَارُ الْاَنْیَارِیُسْقَوْنَ مِنْ عُصَارَۃِ اَھْلِ النَّارِ طِیْنَۃَ الْخَبَال)) ۔ رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[1] (حسن) حضرت عمرو بن شعیب اپنے باپ سے اور وہ اپنے دادا رضی اللہ عنہم سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اکرم
Flag Counter