Maktaba Wahhabi

89 - 219
حضرت جابررضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ہر نشہ آور چیز حرام ہے اور اللہ تعالیٰ نے عہد کیا ہے کہ جو نشہ آور مشروب پئے گا اسے (جہنم میں)طینۃالخبال پلائے گا۔‘‘صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا ’’یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !طینۃالخبال کیاہے؟‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’جہنمیوں کا پسینہ۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 91: جہنمیوں کو سکون بخش اور پینے کے قابل کوئی مشروب نہیں دیا جائے گا۔ ﴿ لاَ یَذُوْقُوْنَ فِیْھا بَرْدًا وَّ لاَ شَرَابًا، اِلاَّ حَمِیْمًا وَّغَسَّاقًا ، جَزَآئً وِّفَاقًا ، ﴾ (26۔24:78) ’’جہنمی،جہنم کے اندر کسی ٹھنڈی اور پینے کے قابل کسی چیز کا مزہ تک نہ چکھیں گے سوائے گرم پانی اور پیپ کے یہ بھرپور بدلہ ہے(ان کے اعمال کے)‘‘(سورہ نباء ،آیت 24تا26) مسئلہ 92: جہنم میں جہنمیوں کے لئے میٹھے پانی کا ایک قطرہ اور خوش ذائقہ کھانے کا ایک لقمہ تک حرام ہوگا۔ ﴿ وَنَادٰی اَصْحٰبُ النَّارِ اَصْحٰبَ الْجَنَّۃِ اَنْ اَفِیْضُوْا عَلَیْنَا مِنَ الْمَآئِ اَوْمِمَّا رَزَقَکُمُ اللّٰہُ قَالُوْا اِنَّ اللّٰہَ حَرَّمَھُمَا عَلَی الْکٰفِرِیْنَ ، ﴾(50:7) ’’جہنمی،جنتیوں کو پکاریں گے کچھ تھوڑا سا پانی ہم پر ڈال دو یا جو رزق اللہ نے تمہیں دیا ہے اس میں سے کچھ پھینک دووہ جواب دیں گے اللہ نے یہ دونوں چیزیں کافروں کے لئے حرام کردی ہیں۔‘‘(سورہ اعراف،آیت نمبر50) ٭٭٭
Flag Counter