Maktaba Wahhabi

92 - 219
مسئلہ 98: کھولتا ہوا گرم پانی کافروں کے سروں پر ڈالا جائے گا جس سے ان کے پیٹ کی ہر چیز جل کر باہر قدموں میں جا گرے گی اور کافر پھر اپنی پہلی حالت پر آجائے گا،بار بار اسے یہی عذاب دیا جاتا رہے گا۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ص عَنِ النَّبِیِّا (( اِنَّ الْحَمِیْمَ لَیُصَبُّ عَلٰی رُؤُوْسِھِمْ فَیَنْفُذُ الْحَمِیْمُ حَتّٰی یَخْلُصَ اِلٰی جَوْفِہٖ فَیَسْلِتُ مَا فِیْ جَوْفِہٖ حَتّٰی یَمْرُقَ مِنْ قَدَمَیْہِ وَھُوَ الصَّھْرُ ثُمَّ یُعَادُ کَمَا کَانَ (( ۔رَوَاہُ اَحْمَدُ [1] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’کھولتا ہوا پانی کافروں کے سروں پر ڈالا جائے گا جو سر کو چھید کر پیٹ تک پہنچے گا اور پیٹ میں جو کچھ ہوگا اسے کاٹ ڈالے گا اور وہ سب کچھ (اس کی پیٹھ سے نکل کر)قدموں میں جا گرے گا اور یہ ہے)تفسیر لفظ(’’صھر‘‘(کی) اس سزا کے بعد کافر پھر اپنی پہلی حالت پر لوٹا دیا جائے گا۔‘‘اسے احمد نے روایت کیا ہے۔ وضاحت :سورہ حج کی مذکورہ آیت کے لئے ملاحظہ ہو مسئلہ نمبر 99،97۔ ٭٭٭
Flag Counter