Maktaba Wahhabi

99 - 219
’’(مجرموں کے لیے)ہمارے پاس بیڑیاں اور بھڑکتی ہوئی جہنم ہے۔‘‘(سورہ مزمل،آیت نمبر12) مسئلہ 113:فرشتے کافروں کو زنجیروں میں باندھ کر جہنم میں گھسیٹتے پھریں گے۔ ﴿ اِذِ الْاَغْلٰلُ فِیْ اَعْنَاقِہِمْ وَالسَّلاَسِلُ یُسْحَبُوْنَ ، فِیْ الْحَمِیْمِ ثُمَّ فِیْ النَّارِ یُسْجَرُوْنَ ، ﴾(72۔71:40) ’’(کافروں کو جھٹلانے کا انجام اس وقت معلوم ہوگا)جب طوق اور زنجیریں ان کی گردنوں میں ہوں گی اور وہ)کبھی)کھولتے پانی کی طرف گھسیٹے جائیں گے اور)کبھی اپنی جگہ پر واپس لانے کے لئے) آگ میں گھسیٹے جائیں گے۔‘‘(سورہ مومن،آیت نمبر71تا72) 114:بعض مجرموں کو ہتھکڑیاں اور بیڑیاں ڈال کر تارکول کا لباس پہنا دیا جائے گا۔ ﴿ وَتَرَی الْمُجْرِمِیْنَ یَوْمَئِذٍ مُّقَرَّنِیْنَ فِیْ الْاَصْفَادِ ، سَرَابِیْلُہُمْ مِّنْ قَطِرَانٍ وَّتَغْشٰی وُجُوْہَہُمُ النَّارُ ، ﴾(50۔49:14) ’’اس روز تم مجرموں کو دیکھو گے ان کے ہاتھ اور پاؤں زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہوں گے تار کول کے لباس پہنے ہوئے ہوں گے اور آگ کے شعلے ان کے چہروں پر چھائے جا رہے ہوں گے۔‘‘ (سورہ ابراہیم،آیت نمبر49تا50) 115:بعض لوگوں کی گردنوں میں زہریلے سانپ طوق بنا کر ڈالے جائیں گے۔ وضاحت :حدیث مسئلہ نمبر166 کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ ٭٭٭
Flag Counter