Maktaba Wahhabi

113 - 144
کرجائیں گے۔ آپ کو کوئی حق تعالیٰ جیسا خبردار خبریں نہ دے گا۔ دوسرے مقام پر ارشاد فرمایا: [قُلِ ادْعُوا الَّذِيْنَ زَعَمْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللہِ۝۰ۚ لَا يَمْلِكُوْنَ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ فِي السَّمٰوٰتِ وَلَا فِي الْاَرْضِ وَمَا لَہُمْ فِيْہِمَا مِنْ شِرْكٍ وَّمَا لَہٗ مِنْہُمْ مِّنْ ظَہِيْرٍ۝۲۲ ][1] ترجمہ:کہہ دیجیئے! کہ اللہ کے سوا جن جن کا تمہیں گمان ہے (سب) کو پکار لو، نہ ان میں سے کسی کو آسمانوں اور زمینوں میں سے ایک ذره کا اختیار ہے نہ ان کا ان میں کوئی حصہ ہے نہ ان میں سے کوئی اللہ کا مددگار ہے ۔ سورۂ فاطر کی آیت یہ بتلارہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا جس جس کو پوجا یا پکارا جارہا ہے وہ کھجور کی گٹھلی کے چھلکے کے بھی مالک نہیں ،جبکہ سورۂ سبا کی آیت سے ثابت ہورہا ہے کہ وہ سب ملکرآسمانوں اور زمینوں میں سے بمقدارِ ذرہ کے بھی مالک نہیں ہیں،نہ تو انہیں کسی شیٔ کی کوئی مستقل ملکیت حاصل ہے، نہ کسی شیٔ کی ملکیت میں کسی قسم کی شراکت حاصل ہے اور نہ ہی کسی شیٔ کی تخلیق میں ان کا کوئی تعاون شامل ہے۔ ان تمام معبودوں کواپنی ذات کیلئے کتنا اختیار یا مِلک حاصل ہے؟ قرآن ہی کی زبان سے سن لیجئے:
Flag Counter