Maktaba Wahhabi

110 - 303
’’جو شخص روزانہ(فرض کے علاوہ)بارہ رکعتیں سنت اللہ کے واسطے پڑھتاہے اللہ تعالی اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائے گا ، یا اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنایا جائے گا۔‘‘(صحیح مسلم) ایک روایت میں ان بارہ رکعتوں کی تفصیل اس طر ح مذکور ہے: چار رکعت ظہر سے پہلے، دو رکعت ظہر کے بعد، دو رکعت مغرب کے بعد، دورکعت عشاء کے بعد،اور دو رکعت نماز فجر سے پہلے۔(سنن ترمذی-صحیح الجامع:۶۳۶۲) ان احادیث کے علاوہ ہر نماز کی سنت کی الگ الگ فضیلت بھی حدیثوں میں وارد ہے۔ فجر کی سنت کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:’’فجر کی دورکعتیں(سنت)دنیا اور اس میں موجود تمام چیزوں سے بہتر ہیں۔‘‘(مسلم) دوسری حدیث میں فرماتے ہیں:’’یہ دورکعتیں مجھے تمام دنیا سے محبوب ہیں‘‘(مسلم) حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں:’’ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی دورکعتوں(سنتوں)کا جتنا خیال رکھتے تھے اتنا کسی اور نفلی نماز کا نہیں رکھتے تھے۔ (بخاری ومسلم) ظہر کی سنت کے بارے میں آتا ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی نماز سے پہلے چار رکعت پڑھنا نہیں چھوڑتے تھے‘‘(بخاری) ایک روایت میں ہے کہ ’’ اللہ کے رسول ظہر سے پہلے چا ررکعت نہ پڑھ پاتے تو فرض کے بعد انہیں پڑھ لیتے تھے۔‘‘(ابن ماجہ- صحیح الجامع:۴۷۵۹) آپ کا ارشا د ہے:’’جو شخص ظہر سے پہلے چار رکعتوں اور ظہر کے بعد چار رکعتوں کو پابندی سے پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس پر جہنم کی آگ کوحرام فرمادے گا۔‘‘ (سنن اربعہ، حاکم- صحیح الجامع:۶۱۹۵)
Flag Counter