Maktaba Wahhabi

106 - 166
Literary Papyri" ہے جو ۱۹۵۷ء، ۱۹۶۷ء اور ۱۹۷۲ء میں شائع ہوئیں۔ ایبٹ نے گولڈ زیہر اور شاخت کے اس نقطہ نظر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ احادیث کے ایک معتد بہ ذخیرہ کی اسناد نظریہ ضرورت کے تحت وضع کی گئی ہیں۔ شاخت کا کہنا تھا: The isnads were often put together very carelessly. Any typical representative of the group whose doctrine was to be projected back on to an ancient aithority, could be chosen at random and put into isnad. 36 ایبٹ کا کہنا یہ ہے کہ میں نے احادیث کے جن مخطوطات (Manuscripts) پر ریسرچ کی ہے، اس کے مطابق احادیث زبانی اور تحریری دونوں صورتوں میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے سے نسل درنسل نقل ہوتی چلی آئی ہیں،لہٰذا ان کے بارے میںیہ دعویٰ کرنا کہ یہ دوسری یا تیسری صدی ہجری میں وضع کی گئیں، غلط ہے۔ ایبٹ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ غلط فہمی احادیث کی اسناد کے میکانزم کو نہ سمجھنے کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔ ایبٹ کے بقول احادیث کے متون (Texts)تو پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے سے نسل در نسل چلے آ رہے تھے لیکن بعد کے زمانوں میں ان متون کو نقل کرنے والوں کی تعداد بڑھ جانے کی وجہ سے مختلف طبقات میں اسناد (Chains of Transmitters) کی کثرت پیدا ہو گئی: Analysis of the content and the chains of transmission of the traditions of the documents and of their available parallels in the standard collections, supplemented by the results of an extensive study of the sources on the sciences of Tradition, ulum al-hadith, lead me to conclude that oral and written transmission went hand in hand almost from the start, that the tradition of Muhammad as transmitted by his Companions and their Successors were, as a rule, scrupulously scrutinized at each step of the transmission, and that the so-called phenomenal growth of Tradition in the second and third
Flag Counter