Maktaba Wahhabi

156 - 166
میکڈونلڈ نے مسلم عیسائی تعلقات پر بھی کافی کچھ لکھا اور اس نے مشرق وسطیٰ میں عیسائیت کی تبلیغ کے لیے کئی ایک پروٹسٹنٹ مشنری بھی بھیجیں۔ اس کی کتابوں میں ہمیں "The Religious Attitude and Life in Islam" اور "The Life of Al-Ghazzali" اور "Aspects of Islam" کے نام ملتے ہیں۔ فقہ اسلامی کے حوالے سے اس کی کتاب کا نام "Development of Muslim Theology, Jurisprudence and Constitutional Theory" ہے جو ۱۹۰۳ء میں شائع ہوئی ہے۔2 اس نے انسائیکلو پیڈیا آف بریٹینیکا (Encyclopوdia Britannica) کے ۱۹۱۱ء کے ایڈیشن میں امام ابوحنیفہ، امام احمد بن حنبل، امام بخاری، قاضی، مفتی اور دیوان وغیرہ کے عنوان سے کئی ایک مقالے بھی لکھے ہیں۔ ڈاکٹر عجیل جاسم النشمی نے اپنی کتاب ’’المستشرقون ومصادر التشریع الإسلامی‘‘ میں اس کے بعض افکار پر نقد کی ہے۔ گاٹ ہیف بیگش ٹراسا (Gotthelf Bergstrasser) گاٹ ہیف بیگش ٹراسا Gotthelf Bergstrasser (۱۸۸۶۔۱۹۳۳ء) جرمن مستشرق اور پروٹسٹنٹ عیسائی ہے اور سامی زبانوں کے ایک ماہر کی حیثیت سے معروف ہے۔ پہلی جنگ عظیم کے دوران وہ جرمنی کی طرف سے ترکی میں بطور آفیسر کام کرتا رہا اور اس دوران قسطنطینیہ یونیورسٹی (University of Constantinople) میں ایک پروفیسر کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں۔ اس کی آخری جوائنگ ۱۹۲۶ء میں یونیورسٹی آف میونخ میں سامی زبانوں کے پروفیسر کی حیثیت سے تھی۔ ترکی میں قیام کے دوران ہی اس نے شام اورفلسطین کے سفر کے دوران عربی اور آرامی زبان سیکھی۔ وہ علی الاعلان نازی ازم کے خلاف تھااور اس نے جرمن یہودی اسکالرز کی حفاظت کے لیے کافی اقدامات کیے۔"3 اس کی معروف کتاب "Introduction to the Semitic Languages" ہے جو ۱۹۲۸ء میں شائع ہوئی۔ اس نے قرآن مجید کی تاریخ اور قراء ات پر بھی بہت کام
Flag Counter