Maktaba Wahhabi

137 - 166
Grammatik mit Litteratur" اور "Chrestomathie und Glossar" ہیں ۔ اس کے علاوہ میں"Semitische Sprachwissenschaf" اور "Lexicon syriacum" بھی اہم ہیں۔10 تاریخ اسلام پر بروکلمان کی معروف کتاب "Geschichte der islamischen Vِlker und Staaten" ہے جس کا انگریزی ترجمہ "History of the Islamic People"s کے نام سے ہوا ہے اور اس کے مترجمین جوئل کارمائیکل (Joel Carmichael) اور موشے پرلمان (Moshe Perlmann) ہیں۔ اس ترجمے کا پہلا ایڈیشن ۱۹۴۷ء میں شائع ہوا۔ اس کتاب کا عربی ترجمہ ’’تاریخ الشعوب الإسلامیۃ‘‘ کے نام سے ہوا ہے اور اس کے مترجمین کا نام نبیہ امین فارس اور منیر البعلبکی ہے۔ اسے دار العلم للملایین، بیروت نے شائع کیاہے۔ عربی ترجمے کا پہلا ایڈیشن ۱۹۴۸ء میں شائع ہوا۔ بروکلمان کی یہ کتاب اسلام کے خلاف جھوٹ اور بہتان سے بھری پڑی ہے۔ بیت اللہ کی تاریخ بیان کرتے ہوئے حجر اسود کے بارے بروکلمان یہ کہتا ہے کہ یہ اس علاقے کا قدیم ترین بت ہے کہ جس کی عبادت کی جاتی رہی11۔ بروکلمان یہ کہنا چاہتا ہے کہ اسلام میں بھی اس بت کے اس مقام کو برقرار رکھا گیا ہے۔ یہ بات تاریخ عرب کا ایک ادنی سا طالب علم بھی جانتا ہے کہ مشرکین نے کبھی بھی حجر اسود کی عبادت نہیں کی جیسا کہ وہ لات، منات ، عزی اور ہبل وغیرہ کو پوجتے تھے۔ حجر اسود ان کے باطل معبودوں میں کبھی بھی نہیں رہا۔ رہی بات حجر اسود کے بوسہ لینے کی تو یہ ہر گز اس کی پوجا کے مترادف نہیں ہے جیسا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے حجر اسود کا بوسہ لیتے ہوئے یہ الفاظ کہے: ’’والله إنی لأقبلك، وإنی أعلم أنك حجر، وأنك لا تضر ولاتنفع، ولولا أنی رأیت رسول الله صلی الله علیه وسلم قبلك ما قبلتك ‘‘12 ’’اللہ کی قسم! میں تمہیں بوسہ دے رہا ہوں جبکہ میں خوب جانتا ہوں کہ تو صرف ایک پتھر ہے، اور میں یہ بھی جانتا ہوں کہ تو نہ تو کوئی نفع دے سکتا ہے اور نہ ہی
Flag Counter