Maktaba Wahhabi

66 - 166
Muslim?" ۱۹۹۵ء میں شائع ہوئی۔۱۹۹۸ء میں اس نے "The Origins of the Quran" کے نام سے ایک کتا ب شائع کی ۔ علاوہ ازیں ایک کتاب ۲۰۰۰ء میں "The Quest for the Historical Muhammad" کے نام سے بھی شائع ہوئی۔24 ابن وراق نے اپنی تالیف "The Origins of The Koran: Classic Essays on Islam’s Holy Book" میں دو صدیوں کے ۱۳مستشرقین کے قرآن مجید پر تنقیدی مضامین کو جمع کر کے شائع کیا ہے ۔ اس تالیف میں قرآن مجید کے ناقدین میں تھیڈو نولڈیکے Theodor Noldeke، اٹالین مستشرق لیون کایتانی Leone Caetani (۱۸۶۹۔۱۹۳۵ء)، برطانوی مستشرق الفانس منگانا Alphonse Mingana (۱۸۷۸۔۱۹۳۷ء)، آرتھر جیفری Arthur Jeffery، ڈیوڈ صموئیل مارگولیتھ David Samuel Margoliouth (۱۸۵۸۔۱۹۴۰ء)، ولیم سینٹ کلیر ٹزڈال William St. Clair Tisdall، جرمن مستشرق ابراہام گائیگا Abraham Geiger (۱۸۱۰۔۱۸۷۴ء)، امریکن مستشرق چارلس کٹلر ٹوری Charles Cutler Torrey (۱۸۶۳۔۱۹۵۶ء) اور کینیڈین مستشرق اینڈریو رپن Andrew Rippin (پیدائش ۱۹۵۰ء) شامل ہیں۔ فرینسوآ (François de Blois) نے ابن وراق کی اس کتاب کو گھٹیا مشنری پروپیگنڈا "decidedly shoddy piece of missionary propaganda" قرار دیا ہے۔ فرینسوآ کا کہنا یہ بھی ہے کہ ایک ایسا شخص جو اپنے آپ کو عقلیت پسند قرار دیتا ہو، اس کا انیسویں صدی کے عیسائی مناظروں پر اعتبار کرنا قابل تعجب ہے۔ فرینسو آ کے الفاظ ہیں: It is surprising that the editor, who in his Why I am not a Muslim took a very high posture as a critical
Flag Counter