Maktaba Wahhabi

83 - 120
معرفت حاصل کرنے کا یہ آسان طریقہ اگر کونین کے تاجدار کو بھی معلوم ہو جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیوں اٹھارہ دن تک وحی کے انتظار میں رہتے۔ ایک محفلِ قوالی کراتے اور حق تعالیٰ سے ڈائریکٹ کال ملا لیتے۔ میرے سنی بھائیو! اﷲکے محبوب کا یہ فرمانِ عالی شان ہے: ’’میں آلاتِ موسیقی کو مٹانے کے لیئے بھیجا گیا ہوں ‘‘۔ دوسری طرف ہم آلاتِ موسیقی کے ساتھ طبلوں کی تھاپ پر نعتیں پڑھیں تو کیا ہم نے فرمانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کیا یا اس کی مخالفت کی؟ ذرا غور فرمائیے کہ قوالیاں گانے والے بھانڈ اور گویئے خود کو عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کہتے ہیں ۔ کیا محبتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے یہی تقاضے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامینِ مبارکہ اور سنتوں کی مخالفت کی جائے؟ کیا قوالیوں کی یہ محافل ثوابِ دارین کے حصول کا ذریعہ بن سکتی ہیں ؟ جہاں ناچ گانا ہوتا ہواور قرآن و حدیث کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہوتی ہو ؟کیا اس کا ثبوت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے بھی ملتا ہے کہ انہوں نے کبھی اس طرح ڈھول تاشے بجائے ہوں اور حال کھیلے ہوں ؟ نہیں ! اﷲکی قسم کسی صحابی ٔ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ جاہلانہ کام ہرگز نہیں کیا پھر آج کا سنی مسلمان کیونکر وہ کام کر رہا ہے؟ جس کا ثبوت کسی بھی سنت ِرسول صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں ملتا ہے۔ طرہ یہ بھی ہے کہ انکے نزدیک قوالی کی یہ محافل تبلیغِ دین کا ایک ذریعہ ہیں ۔ یہ بات میں نے ایک شیطانی چیلے قوال کے انٹرویو میں پڑھی تھی۔ اس نے کہا تھا کہ امریکہ اور کینڈا میں جب ہم نے قوالی کی تو بہت سے انگریزوں نے اس پر دھمال ڈالی جو کہ اسلام کی حقانیت کا ایک ثبوت ہے۔ میرے بھائیو! ذرا غور کریں کہ انگریزوں کے رقص کرنے کو یہ شیطان کا چیلا حقانیت ِ اسلام سمجھتا ہے۔ اگر اسلام کی حقانیت یہی ہے تو پھر یہ وہ اسلام نہ ہوا جو کالی کملی والے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے عرب و عجم پر پیش کیا تھاجس کی تعلیمات میں ((اَلْحَیَائُ
Flag Counter