Maktaba Wahhabi

212 - 262
دہشت نہ ہو اور وہ اپنے دل پر ان کا کوئی اثر نہ پائے ‘ تو اسے چاہئے کہ وہ جرائم پر اللہ عز وجل اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی متعین کردہ سزاؤں اور عقوبتوں کی طرف دیکھے(ان سے عبرت حاصل کرے)جو حدود‘ کفارے اور تنبیہی سزائیں ہیں۔ حدود: جیسے مرتد کا قتل‘ زناکاری‘ چوری،تہمت تراشی اور شراب خوری وغیرہ کی حدیں۔ یہ حدود(درج ذیل)پانچ ضرورتوں کی حفاظت کرتی ہیں : دین‘ جان‘ نسل‘ عقل اور مال۔ اللہ عز وجل نے محض ان پانچ ضرورتوں کی حفاظت ہی کے لئے یہ حدیں مشروع فرمائی ہیں۔ کفارے:یہ قتل خطا‘ ظہار[1] اور رمضان کے دن ‘ حالت احرام‘ ایام حیض و نفاس
Flag Counter