Maktaba Wahhabi

215 - 262
دیگر تمام قسموں اور شکلوں کے ذریعہ ابتلاء و آزمائش ہیں،ان کی تین قسمیں ہیں : ایک وہ جو بلندیٔ درجات کے لئے ہوتی ہیں،دوسرے وہ جو گناہوں کی معافی کے لئے ہوتی ہیں اور تیسرے وہ جو انسان پر اس کے ظلم و سرکشی اور اپنے رب کی نافرمانی کی سزا کے طور پر ہوتی ہیں۔ یہ آخری درجہ جرم و گناہ کے اعتبار سے مسلم و کافر دونوں کو شامل ہے۔[1] (۳۵/۳)گناہ جسم کو کھوکھلا کردیتے ہیں ‘ کیونکہ مومن کی اصل قوت اس کے دل میں ہوتی ہے‘ جس قدر اس کے دل میں قوت پیداہوگی اسی قدر اس کا جسم بھی قوی تر ہوگا،رہا فاسق و فاجر شخص تو وہ گر چہ جسمانی طور پر طاقتور کیوں نہ ہولیکن ضرورت کے وقت کمزور سے کمزور تر ہوجاتا ہے،کیونکہ اس کی طاقت و قوت اس کے نفس کی شدید ضرورت کے وقت اس کی خیانت کرجاتی ہے۔ امام ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’فارس و روم کی جسمانی قوت پر غور
Flag Counter