Maktaba Wahhabi

218 - 262
عَن كَثِيرٍ﴾[1] تمہیں جو کچھ مصیبتیں پہنچتی ہیں وہ تمہارے اپنے ہاتھوں کے کرتوت کا بدلہ ہے‘ اور وہ تو بہت سی باتوں سے درگزر فرمادیتاہے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿ذَٰلِكَ بِأَنَّ اللّٰہَ لَمْ يَكُ مُغَيِّرًا نِّعْمَةً أَنْعَمَهَا عَلَىٰ قَوْمٍ حَتَّىٰ يُغَيِّرُوا مَا بِأَنفُسِهِمْ﴾[2] یہ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ ایسا نہیں کہ کسی قوم پر کوئی نعمت انعام فرماکر پھر بدل دے جب تک کہ وہ خود اپنی اس حالت کو نہ بدل دیں جوکہ ان کی اپنی تھی‘ اور یہ کہ اللہ سننے والا جاننے والا ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ کسی کو عطاکردہ نعمت کو اس وقت تک نہیں بدلتا ہے جب تک کہ وہ خود اپنی حالت نہ بدل لے،وہ اس طور پر کہ اللہ کی اطاعت کو نافرمانی سے‘ شکر کو ناشکری سے‘ رضا و خوشنودی کے اسباب کو غیظ و غضب
Flag Counter