Maktaba Wahhabi

231 - 262
سے کوئی چارئہ کار بھی نہیں،کیونکہ جس طرح نیکی سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے اسی طرح گناہ اورفجور سے عمر میں کمی پیدا ہوتی ہے،علماء کرام کا اس(کی تشریح)کے سلسلہ میں اختلاف ہے،ایک جماعت کہتی ہے کہ گنہ گار کی عمر میں کمی کا مطلب اس کی عمر کی برکت کا ختم ہونا اور مٹ جانا ہے،یہ حق ہے اور یہ گناہوں کے بعض اثرات ہیں۔ اور ایک جماعت کہتی ہے کہ گناہ جس طرح رزق میں کمی پیدا کرتا ہے اسی طرح حقیقت میں عمر میں بھی کمی کرتاہے،کیونکہ اللہ تعالیٰ نے روزی میں برکت کے بہت سے اسباب مہیا فرمائے ہیں جن سے اس میں اضافہ اور بڑھوتری ہوتی ہے،اور عمر میں برکت کے بہت سے اسباب بتائے ہیں جن سے اس میں اضافہ اور زیادتی ہوتی ہے،جس طرح کچھ اسباب کی بناپر عمر میں کمی ہوتی ہے اسی طرح چند اسباب کی بناپر عمر میں اضافہ اور بڑھوتری ہونا ممتنع نہیں ہے،کیونکہ روزی‘مدت‘زندگی‘ صحت و بیماری ‘مالداری و فقیری اگر چہ اللہ عزوجل کی قضا وقدر سے متعین کردہ ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کچھ اسباب کی بنا پر جو اپنے مسببات کی متقاضی ہوتی ہیں جو چاہتا ہے فیصلہ
Flag Counter