Maktaba Wahhabi

232 - 262
فرماد یتا ہے۔ ایک دوسری جماعت کہتی ہے : عمر کے کم کرنے میں گناہوں کی تاثیر اس اعتبار سے ہے کہ حقیقی زندگی دل کی زندگی ہے اور انسان کی عمر اس کی زندگی کی مدت ہے،چنانچہ اس کی عمر اللہ کی اطاعت میں گزری ہوئی زندگی کے اوقات ہیں اور یہی اس کی عمر کی گھڑیاں ہیں ‘ چنانچہ نیکی‘تقویٰ اور اطاعت سے ان اوقات میں اضافہ ہوتا ہے جو اس کی حقیقی عمر ہے جس کے سوا اس کی کوئی عمر ہی نہیں ہے،اور جب بندہ اللہ سے اعراض کرتا ہے اور گناہوں میں مصروف ہوجاتا ہے تو اس کی حقیقی زندگی کے ایام ضائع ہوجاتے ہیں۔[1] (۴۷/۹)اللہ تعالیٰ مخلوق کے دلوں سے گناہ گار کی ہیبت ختم کردیتا ہے‘ یہ بھی گناہوں کی ایک تباہی ہے‘ اس میں کوئی شک نہیں کہ جس طرح گنہ گار کا معاملہ معمولی اور حقیر وکمتر ہوجاتا ہے اسی طرح وہ خود بھی لوگوں(کی نگاہوں اور دلوں)میں کمتر اور حقیر ہوجاتا ہے،جس قدر بندہ اللہ سے محبت
Flag Counter