Maktaba Wahhabi

253 - 262
اللّٰہَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِهِمْ وَمَن يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا اللّٰہُ وَلَمْ يُصِرُّوا عَلَىٰ مَا فَعَلُوا وَهُمْ يَعْلَمُونَ﴾[1] جب ان سے کوئی ناشائستہ کام ہوجائے یا کائی گناہ کربیٹھیں تو فوراً اللہ کا ذکر اور اپنے گناہوں کے لئے استغفار کرتے ہیں ‘ فی الواقع اللہ تعالیٰ کے سوا اور کون گناہوں کو بخش سکتا ہے؟ اور وہ لوگ باوجود علم کے کسی برے کام پر اڑ نہیں جاتے۔ نیز اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿وَإِنِّي لَغَفَّارٌ لِّمَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا ثُمَّ اهْتَدَىٰ﴾[2] اور بیشک میں انہیں بخش دینے والا ہوں جو توبہ کریں ‘ ایمان لائیں ‘ نیک عمل کریں اور راہ راست پر بھی رہیں۔ توبہ کی بڑی عظیم الشان فضیلتیں ہیں جو توبہ کرنے والے کو حاصل ہوتی
Flag Counter