Maktaba Wahhabi

71 - 262
’’ إنَّ اللّٰہَ يحبُّ العبدَ التَّقيَّ الغنيَّ الخفيَّ ‘‘[1] بیشک اللہ تعالیٰ تقویٰ شعار‘ مالدار(بے نیازی کا اظہار کرنے والا)‘ پوشیدہ(گمنام)بندے سے محبت کرتا ہے۔ امام قرطبی اور امام نووی رحمہما اللہ نے ذکر کیا ہے کہ : مالدار سے مراد ’نفس کی مالداری و بے نیازی‘ ہے،یہی اس کا پسندیدہ مفہوم ہے،کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ’’ ليسَ الغِنى عن كَثْرَةِ العَرَضِ،ولَكِنَّ الغِنى غِنى النَّفْسِ ‘‘[2] مالداری زیادہ ساز وسامان کی نہیں ‘ بلکہ مالداری دراصل نفس کی مالداری و بے نیازی ہے۔
Flag Counter